ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ڈاکی بازار، آبسر سے فورسز نے دو طالب علموں سرفراز ولد ایوب اور یوسف ولد پٹھان کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق رات گئے تین بجے فورسز نے چھاپہ مارکر دونوں طالب علموں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ وحدت کالونی پہلی اسٹاپ سے پاکستان فورسز نےامید ولد ولی خان نامی ایک شخص کو ایک ہفتہ قبل حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔
خاندانی ذرائع نے واقعہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو ایک ہفتہ قبل ہی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امید پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں جو مزدوری کرکے اپنے خاندان کفالت کرتا تھا