بلوچستان : افغان او ر پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ آٹھ اہلکار زخمی ایک کی حالت تشویشناک

بلوچستان کے سرحدی علاقہ کلی شیخ لعل محمد، الیاس پوسٹ اور شہیدانوں کے مقام پر پاکستانی اور افغان طالبان فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں بتایا جارہاہے کہ گذشتہ روز سرحد پر طالبان اور پاکستانی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے ۔ مقامی صحافی کے مطابق جمعرات کے روز سرحد کے مختلف مقامات پر نافذ دونوں ممالک کے مسلح اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیا گیا گولہ افغان علاقےنوی کلی میں گھر میں گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں، جسے اسپین بولدک اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع کے فائرنگ کے تبادلے دوران طالبان فورسز کے اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک شہری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post