آل سیاسی جماعتوں سوشل ورکر زعوام کی جانب سے سبی شہر میں گیس پریشر میں کمی اور منیجر سوئی گیس کے زونل منیجر کے تبادلے اورشہر میں جاری ادھورئے اسکیمات کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ بارھویں روز بھی جاری رہا ۔
علامتی بھوک ہڑتال آج پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ گیارہوں روزعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں محمد ابراہیم ،سیٹھ محمد حسین ، شادی خان ، محمد سلیم ،معراج ،پنھل خان سمیت دیگر افراد کو ہارپہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھایا گیا ۔
اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ میں مختلف شخصیات سبی کے نامور شخصیات اصغر مری ،سید نورا حمد شاہ ، محمد اسلم ،محمد دین ، سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے آکر یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
ہے اس موقع پراظہار یکجہتی کرنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سبی میں گیس پریشر میں کمی کے مسلے کو حل ،زونل منیجر سوئی گیس سبی کے تبادلے اور شہر میں جاری ادھورے ترقیاتی اسیکمات کو مکمل نہیں کئے جائیں گے اس وقت تک سبی کے سیاسی جماعتوں اور سوشل عوام ورکرز کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال اور مظاہروں و احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ا نہوں نے کہا کہ آج گیس پریشر میں کمی اورگیس لوڈشیڈنگ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کاسلسلہ بارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے، لیکن اس اہم مسائل کو حل کرانے کے لئے کوئی بھی ذمہ دار سنجیدہ نظر نہیں آرہا ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کئے گئے ہیں توہم آئندہ سخت لائحہ عمل اپنائیں گے ۔