نوشکی سے نوجوان مکینک خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

نوشکی کلی مینگل نوشکی کے رہائشی غلام نبی ولد غلام علی کو 22 ستمبر کو سہہ پہر کے وقت اسکے دکان واقع چکی مسجد روڈ نوشکی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ عین شاہدین کے مطابق غلام نبی جوکہ واشنگ مشین فریج وغیرہ کی مرمت کا کام کرتا ہے، کو پاکستانی خفیہ اداروں سے فون کال آرہے تھے جس کا ذکر اس نے لوگوں سے کیا۔ اس کو فون پر بتایا گیا کہ ہماری ایک مشین کی مرمت کرنی ہے ، جس کے بعد ایک موٹرسائیکل سوار خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے دکان سے انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ مشین بنواکر واپس پہنچا دینگے ، لیکن نوجوان تاحال لاپتہ ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post