حب میں کار اور ٹرک میں تصادم سے دو افرادہلاک،قلات میں تین زخمی ہوگئے

بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں بھوانی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے 2افرادہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھوانی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ 3افراد کو زخمی حالت میں کار سے نکال دیا گیا، جنہیں فوری طور پر حب چوکی سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ علاوہ ازیں قلات مین آر سی ڈی شاہراہ پر انڈس گاڑی کراچی سے کوئٹہ کی طرف جارہاتھا کہ اچانک گاڑی کی ٹائرپرسٹ ہونے کی وجہ سے ٹرک میں ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 3افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے زخمی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک حادثہ کی جگہ تڑپتے رہے ،بعد ازاں عوام نے اپنی مددآپ انھیں سول ہسپتال پہنچادیا، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post