قلعہ عبداللہ :آٹھ افراد کو اغوا اور انکے بچوں کو یرغمال کرنے کیخلاف شاہراہ احتجاجاً بند کردی گئی

قلعہ عبداللہ : مے زئی اڈہ ول مسیزئی کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے روڈ بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جنگل پیر علیزئی سے مسلح افراد نے 8 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا ہے ۔ جس کی اطلاع انتظامیہ کو دی گئی ہے مگر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے مغویوں کے گھر واقع جنگل پیرعلیزئی پر بھی قبضہ کر لیا ہے ، اور خواتین و بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ فوری طور پر ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کریں اور ملزمان کیخلاف کاروائی کریں اگر مطالبات نہ مانے گئے تو مزید سخت اقدام اٹھایا جائے گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post