پنجگور پروم پنجگور میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہ ہوسکی

 


پنجگور( نامہ نگار ) پنجگور  کے علاقے پروم سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کی برآمدگی کے بعد متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کی اور میتوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے عمل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں،جن کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوتی رہی ہے ، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post