شال ،کیچ ،پسنی ( مانیٹرنگ ڈیسک + ویب
ڈیسک ) شال
بی سی کانسٹیبل ڈیرہ اللہ یار بھنگر کالونی کے رہائشی عرض محمد ولدفیض محمد کو مسلح افراد نے کوئٹہ میں دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے ھلاک کردیا ،جس کے بعد فرار ہوگئے ۔
ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عبدالکریم ولد دلشاد نامی شخص موقع پر ھلاک جبکہ غلام نبی نامی ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
دوسری جانب پسنی سے اطلاعات ہیں کہ کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر مچھلی سے بھرا مزدا گاڑی اور کرولا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مچھلی سے بھرا ٹرک پسنی سے کراچی جا رہا تھا۔