جرمنی ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ نیشنل موومنٹ( بی این ایم ) کے ترجمان نے اپنے جاری اعلامیہ میں کہاہے کہ 17 ستمبر 2022 کو بلوچستان کی صورتحال پر جرمنی کے شہر برلن میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔
انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلا سیشن صبح گیارہ بجے تا دوپہر ایک بجے تک " بلوچستان اور خطے کے محکوم اقوام" کے موضوع بات ہوگی ۔
جبکہ دوپہر ایک بجے سے دو بجے
تک ریفریشمنٹ کیلے مختص ہوگا
دوسرا و آخری سیشن دو بجے
"بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ اور بین الاقوامی برادری کا کردار" کے عنوان سے شروع ہوکر پانچ بجے اختتام پزیر ہوگا ۔