چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 17افراد ہلاک

بیجنگ : چین کے صوبے جیلن کے شہر چانگ چون شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے باعث 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post