کراچی چینیوں پر حملہ، مسلح آزادی پسند تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دوپہر کو چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری نئی آزادی پسند مسلح سندھی تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی کے ترجمان سوریھ سندھی نے قبول کرلی ہے ۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ان کے سرفروشوں نے کراچی کے معروف و مصروف علاقے صدر میں واقع چینی اہلکاروں کے ایک کلینک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک و تین زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی قبول کرتی ہے اور چائنا حکومت کو ہم سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ سندھو دیش میں قابض پاکستان کی معاونت سے گریز کریں اور اپنے استحصالی منصوبوں کو فوری طور پر ہمارے وطن میں بند کریں بصورت دیگر ہمارے حملے آگے چل کر مزید شدید نوعیت کے ہونگے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ بتایا کہ ایک شخص ڈینٹل کلینک میں آکر بیٹھ گیا اور بیس منٹ تک اپنی باری کے انتظار میں بیٹھا رہا جیسے ہی اس کی باری آئی تو اس نے عملے پر فائرنگ کر دی، جس میں ایک ملازم ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت رونالڈ رائمنڈ چاؤ کے نام سے ہوئی ہے جس کی پاکستان کی قومی شناختی کارڈ بھی موجود تھا، ایس ایس پی کے مطابق وہ پاکستانی نژاد چینی شہری تھا جس کو سر میں گولی لگی۔ جبکہ ڈاکٹر سمیت ان کی اہلیت زخمی ہوگئیں

Post a Comment

Previous Post Next Post