کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اور پولیس پھر دستی بم حملے

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور تربت میں نامعلوم افراد نے ایف سی اور پولیس کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر کے مقام پیراملٹری فورس ایف سی کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ فورسز کو اس حملے میں نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے قمبرانی روڈ پر دستی بم حملے میں پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post