بلوچستان فائرنگ اور حادثات چار افراد ھلاک تین زخمی ، کوئٹہ میں بچی اغوا ، ڈاکٹر نے بے ہوش لڑکی کو

مستونگ,لسبیلہ،دکی ،کوئٹہ ،گڈانی ( نامہ نگاران ، اسٹاف رپورٹرز سے ) مستونگ میں ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں سنگر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شمس الدین ولد لعل محمد ساتکزئی ساکن مچھ بولان جانبحق ہوگیا۔
لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز اوتھل کے احاطے میں پرانی اور خستہ حال عمارت گرنے کے نتیجے میں میں چار شخص ملبے کے نیچے دب گئے۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص کو مردہ اور تین کق زخمی حالت میں نکال دیا گیا ۔ جبکہ تین افراد کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔ ھلاک شخص کی شناخت عبدالرازق ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ گڈانی کے قریب ماربل سٹی کے مقام پر سڑک حادثے میں محمد عیسیٰ نامی شخص ھلاک ہوگئے ہیں ۔ ضلع دکی میں کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے کانکن کی لاش تین دن بعد نکال لی گئی۔ محکمہ مائنز ریسکیو کی غفلت اور لاپرواۂی کی وجہ سے لاش تین دن تک مسلسل کوئلہ کان کے اندر پھنسا رہا۔کوئلہ کانکن زین اللہ تین دن قبل اپنے دوسرے ساتھی اکرام شاہ کے ہمراہ زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے۔کوئلہ کان میں پھنسنے والے اکرام شاہ کی لاش پہلے ہی دن نکالی جاچکی ہے۔جبکہ دوسرے کانکن کی نعش تین دن بعد کان سے نکال لی گئی کانکن کا تعلق مسلم باغ سے ہے۔لاش ورثا کے حوالے کرکے مسلم باغ روانہ کردی گئی ہے۔ کوئٹہ ہارٹ اینڈ جنرل اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بے ہوشی کی حالت میں ایک لڑکی کو ہراساں کیا۔ مذکورہ لڑکی کسی اور علاقے سے کوئٹہ میں پڑھنے آئی اور اکیڈمی میں بے ہوش ہوگئی، جہاں سے اسکو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے اسے بے ہوش کرکے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کیخلاف متاثرہ لڑکی نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے اور مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے 3سالہ بی بی صفا ولد سید قدرت اللہ کو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کوئٹہ میں بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post