سانحہ زیارت بلوچ جبری لاپتہ افراد کے قتل خلاف بی این ایم نیدرلینڈز کا احتجاج مظاہرہ

دی ہیگ ، نیدر لینڈز ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نیدرلینڈز کی طرف سے دی ہیگ شہر میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جبری لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں میں حراستی قتل کے خلاف نعرے لگائے۔ بی این ایم کی طرف سے اس موقع پر پمفلٹ بھی تقسیم کی گئی ،جس میں بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد اور پاکستانی فوج کے بلوچستان میں جاری مظالم کے بارے میں مقامی افراد کو آگاہی دی گئی۔ خواتین اور بچوں نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایم نیدرلینڈز چیپٹر کے ممبر جمال بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 11 معصوم لوگوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا ہے ، جو جبری بلوچ لاپتہ افراد تھے جنھیں پہلے ہی پاکستانی فوج اغواء کرکے اپنے ٹارچرسیلز میں قید کرچکے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جبری بلوچ لاپتہ افراد کا جعلی مقابلوں میں قتل پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post