خاران سے لاپتہ تین بھائیوں میں سے دو زخمی حالت میں کوئٹہ سے برآمد، جانبر نہ ہوسکے، تیسرا لاپتہ

شال ( اسٹاف رپورٹر سے ) خاران سےگذشتہ شب فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے تین بھائیوں میں سے عمران اور عامر کوئٹہ سے شدید زخمی حالت میں ملیں جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا دونوں افراد کو پیٹ و دیگر جگہوں پر گولیاں لگی تھی جبکہ دونوں بھائی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے ہیں- فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا تیسرا بھائی تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے- آپ کو علم ہے تینوں بھائیوں کو گذشتہ شب ضلع خاران کے علاقے جنگل روڑ خاران میں سیکورٹی فورسز ان کے گھر پر چھاپہ مارکر شدید تشدد کرکے زخمی کرنے بعد تین بھائیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے ،

Post a Comment

Previous Post Next Post