خضدار ، شال ،لورائی ،دکی ، ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک ) خضدار وہیر کے مقام پر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ نعش اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے ۔
شال کے علا قے قمبرانی روڈ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے دعوت خان نا می شخص ھلاک ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے ۔
دکی : کلی بنوخیل میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون زوجہ حبیب الرحمان ھلاک ہوگئی ہیں ۔
لورالائی :بازار میں مزدور چوک پرگزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان غازی خان سی ایم ایچ لورالائی میں زیر علاج تھا۔ نعش لورالائی سے دکی روانہ کردی گئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی : تحصیل بابا کوٹ کے سیلاب زدہ علاقے یونین کونسل کوٹ پلیانی میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے کے باعث زہریلے سانپ کے ڈسنے سے خاتون زوجہ شمن علی موقع پر ھلاک ہوگئی۔
