جھاؤ میں فوج سیلابی ریلف کے نام پر لوگوں کو جمع کرکے چودہ اگست کیلے آنے کا حکم دے دیا

آواران ( نامہ نگار ) ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ ، نام نہاد وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس کے آبائی گاؤں شندی سے لیکر علی گوٹھ لال بازار شکاری گوٹھ دیگر کئی چھوٹے بڑے دیہاتوں میں سیکورٹی فورسز نے سیلابی ریلیف پیکج کے نام پر گھر گھر جاکر ہرشخص کی جبری انٹری کرنا شروع کردیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب اس دوران سیلاب سے متاثرہ گھروں کے علاوہ علاقائی مکینوں کو جبرا نذدیکی کیمپوں پر بلاکر فوٹو سیشن کرکے انھیں پاکستانی جھنڈہ تھما کر حکم دیا دیا جارہاہے کہ علاقہ مکین 14 اگست کی تقریب میں اپنی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ حکم نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ آپ کو علم ہے دو دن قبل سیلابی ریلیف پیکج کے بہانے جھاؤ کے تحصیل آفس میں سیکورٹی فورسز نے لوگوں کو زد کوب کیا تھا ، جس کے خلاف انھوں نے فورسز کے خلاف، آواران ٹو بیلہ روڈ کو بلاک کردیاتھا اور شدید غم و غصے کا اظہار کرکے فوج خلاف نعرہ بازی کی تھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post