کوئٹہ( ویب ڈیسک ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنا استفی واپس لے لیاہے ۔
انہوں نے اپنے مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے، ہمارے سیاسی عزائم نہیں ہیں۔
لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کےخلاف ہماری آئینی اور پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔
انھوں نے کہاکہن ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کرائے۔
