پنجگور کے علاقے کو ہ سبز میں زمین کے تنازعہ میں فائرنگ سے ایک شخص ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں ۔
خضدار سے 25 کلو میٹر دور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باغبانہ کے حدود میں تیز رفتار مزدا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت بار ہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
جن کی شناخت عبدالستار،نوید احمد،شافیہ،عبدالمنان،حنیفہ،لیلو،راقبہ،حاکمہ،نادیہ،شاہدہ،بلانست اور حیات اللہ سکے ناموں سے ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں سے تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے شال ریفر کر دیا گیا ہے ۔
