شال ٹرین کی زد ، پانی میں ڈوب جانے سے تین افراد ھلاک ،نال ایک زخمی

شال,نال (مانیٹرنگ ڈیسک) شال کے علا قے لنک بادینی روڈ ر ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر غلام قادر ولدشیر محمد نامی موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدنعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئ۔
شال کے علا قے نواں کلی کلی شاہ عالم میں تالاب کے پانی میں ڈوب کر احسان اللہ ولد حمیداللہ اورصدیق اللہ ولد عزت اللہ جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد انھیں ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ نال: ایک نوجوان نعمت اللہ ولد کمال دین سکنہ گریشہ روڈ حادثہ میں زخمی ہوگیا ہے ۔ جسے سول ہسپتال نال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post