پنجگور( اسٹاف رپورٹرز سے ) پنجگور میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے چار بچے جاں بحق سینکڑوں افراد متاثر ،مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہسپتالوں میں ادویات بھی کم پڑگئے رینگرز ڈرپس مارکیٹ سے بھی غائب صورت حال گھمبیر دوردراز کے علاقوں میں گیسٹرو پھیلنے کی اطلاعات ہیں
چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ایوب مراد نے چار بچوں کی اموات کی تصدیق کردی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سو سے اوپر گیسٹرو سے متاثرہ بچوں کو اسپتال لایا جارہا ہے ہمارے پاس رینگرز اور اینٹی بائیوٹک ادویات موجود نہیں ہیں ۔
