پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کو جانی نقصان ہوا۔ بی ایل اے

کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے ) بلوچ لبرییشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے گزشتہ شب مند کے علاقے چُکاپ میں قابض پاکستانی فورسز نے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے ہمراہ علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ قابض فورسز کی مذکورہ علاقے میں موومنٹ کی پیشگی خبر ملتے ہی ہمارے سرمچار دفاعی حکمت عملی کے تحت مورچہ زن ہوئے اور فوج و ان کے مخبروں کے قریب پہنچتے ہی ان پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو طرفہ لڑائی کافی دیر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا، بلخصوص اکرم نامی ایک مخبر اس دوران شدید زخمی ہوا جسے فوج اپنے ہمراہ لے گئی۔ انھوں نے کہاکہ سرمچاروں کے موثر اور بروقت حملے کے بعد پاکستانی فوج نے میدان جنگ سے پسپائی اختیار کیا جبکہ ہمارے سرمچار بحفاظت اپنے مورچوں پر ڈٹے رہے۔ حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے اضافی نفری کے ساتھ گرد و نواح میں جارحیت کا آغاز کیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ جھڑپ میں قابض فوج اور ڈیتھ سکواڈ پر حملے اور ان کو جانی نقصان پہنچانے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post