خضدار لیویز بلوچی روایات کو روند کر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہی ہے ۔ عوامی حلقوں کی مذمت

خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار سنی کے علاقہ میں لیویز کی غنڈہ گردی کی انتہا آخری حد تک پہنچ گئی ، جہاں اسد اللہ نامی لیویز اہلکار نے بد تہذیبی بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچی روایات کو اپنے پیروں تلے روند کر ایک بلوچ خاتون کو بالوں سے پکڑ گھسیٹتے ہوئے حراست میں لے لی ہے ۔ خضدار کے سیاسی سماجی حلقوں سمیت سول سوسائٹی نے لیویز انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناکر ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post