کراچی میں امدادی کیمپس کی دوسری کھیپ لسبیلہ کےمتاثرہ علاقوں میں روانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رضا کار لسبیلہ میں امدادی کاموں میں سرگرم، متاثرین میں امداد کی تقسیم جاری ہے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں نے بدھ کی صبح پانچ بجے ، امدادی سامان کی دوسری کھیپ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر، لاکھڑا، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں روانہ کردی ہے ۔ یہ کھیپ ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جارہی ہے۔ جس میں راشن، کمبل، ادوایات، لحاف، اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ جبکہ بدھ کے روز پہلی کھیپ لے جانے والے رضا کار متاثرین میں امدادی تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ بدھ کی صبح ڈی سی لسبیلہ مراد کانسی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں ضلع لسبیلہ کی صورتحال پر آگاہ کرتے ہوئے دوسری امدادی کھیپ کو اوتھل تک پہنچانے کی صلاح دی اور انھوں نے کہاہے کہ اوتھل سے آگے سڑکیں بہہ گئیں ہیں ، اور زمینی راستہ تاحال بحال نہیں ہواہے ۔ آپ کو علم ہے پہلی کھیپ کے ٹرک کچھ علاقوں میں سڑکیں بہہ جانے سے امدادی سامان سے بھرے پھنس گئے تھے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دی ہے ۔ آمنہ بلوچ نے زمینی رابطہ بحال کرنے کے اقدامات پر بھی زور دی ہے ۔اور کہا کہ جاری طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے۔ اور اس مشکل وقت میں متاثرین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشیش کرینگے۔ انھوں نے مخیر حضرات کو بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی عمل کا حصہ بنیں اور تاکہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے دکھ درد میں شامل ہوسکیں۔ آمنہ بلوچ نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں امدادی کمیپس پانچویں روز بھی جاری ہیں۔ امدادی کیمپس میں لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کر رہے ہیں ۔ اور امدادی سامان اور نقدی رقوم جمع کروائے جارہے ہیں۔ آپ جانتے ہیں یہ کمیپس بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ اس وقت کراچی میں بیس سے زائد امدادی کیمپس قائم ہیں۔ مرکزی کیمپ سلمان ٹاور، نزد ملیر کورٹ کے قریب قائم ہے جبکہ جمعہ گوٹھ، ملا عیسیٰ گوٹھ، غازی ٹاؤن،نیو شفیع گوٹھ، فقیر کالونی، کلری، میمن گوٹھ، جوہر موڑ،ابراہیم حیدری، صائمہ گرین سٹی، فائیو اسٹار ٹاور لیاری، کوہی گوٹھ، شرافی گوٹھ اور صالح محمد گوٹھ میں بھی امدادی کیمپس قائم ہیں۔ کیمپوں میں کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا سمیت نقدی رقوم بھی جمع کروائے جارہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post