مشکے دو درجن سے زائد افراد حراست بعد آرمی کیمپ منتقل، دو بھائیوں کو زخمی حالت میں پھینک دیا

آواران ( اسٹاف رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی )ضلع آواران کے شورش زدہ تحصیل مشکے کے دو مختلف علاقوں پروار اور جکی ڈھل سے منگل کی اعلی الصبح سیکورٹی فررسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر سرچن آپریشن دوران دو درجن سے زائد افراد کو شدید تشدد کرنے بعد حراست میں لیکر فوجی چھاؤنی منتقل کردیاہے ۔
عینی شاہدین مطابق سیکورٹی فورسزاس دوران دو سگے بھائیوں عیسی ولد جنگی خان اور عبدالحق ولد جنگی خان کو حراست میں لیکر شدید تشد کرنے بعد زخمی حالت میں پھینک کر چلے گئے ۔ جن کی حالت تشویش ناک ہے ۔ آخری اطلاع تک دیگر تمام افراد کو چھاونی منتقل کردینے بعد انکے بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post