وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 اہلکار ھلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ھلاک ہوگئے ہیں ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر خودکش حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پتسی اڈہ کے قریب کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post