چاغی غریب شخص کو ہراساں کرنیوالے ملزم کے گھر پر چھاپہ، اسلحہ برآمد

دالبندین ( ویب ڈیسک ) گزشتہ دنوں پریس کلب کوئٹہ میں غلام محمد سکنہ چھتر دالبندین کی پریس کانفرنس کے بعد ، مقامی انتظامیہ نے نوٹس لیکر محمد ثاقب نامی سرکاری کارندہ کی گرفتاری کےلئے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر مختلف قسم کا اسلحہ بر آمد کرکے قبضے میں لینے کا دعوی کیاہے ۔ تاہم انتظامیہ کا کہناہے ملزم چھاپہ دوران فرار ہوگئے ہیں ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post