مغویوں کو باندھ کر شہید کرنا انسانیت کی تذلیل، آئین کی خلاف ورزی ہے - سابق صدر بار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹرز، ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر اور سابق سینیٹر ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں زیارت میں جبری لاپتہ افراد کی ماورائے عدالت اور آئین قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے ۔ زیارت میں زیر حراست نہتےمغویوں کو ہاتھ باندھ باندھ کر شہید کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ اور یہ آئین کے کے آرٹیکل 4,9 و 10/A سے ماوراء جبکہ جینواء کنونشن کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے ۔ انھوں نے لکھاہے کہ بلوچستان کے واقعات اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کےکشمیر سے متعلق موقف کی نفی وقار و اعتماد کو نفی کرنے کی مترادف ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post