،شال بم حملہ کا زخمی اہلکار چل بسا ،گوادر بم دھماکہ میں ایک زخمی

کوئٹہ ،گوادر ( اسٹاف رپورٹر سے ) گزشتہ دن قمبرانی روڈ پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والا سکیورٹی فورسز اہلکار جاوید اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، وہ سی ایم ایچ شال میں زیر علاج تھے۔ ادھر گوادر سےبپولیس کے مطابق جیونی میں گرلز مڈل اسکول کے قریب ریموٹ بم دھماکا ہواہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post