کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ، متعدد بچے و خواتین زخمی اور بے ہوش

کوئٹہ: زیارت میں لاپتہ بلوچ افراد کو قتل کرنے کیخلاف کوئٹہ میں منعقدہ مظاہرے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے خواتین ، بچوں اور دیگر مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا ۔ مظاہرین پرامن طور پر اپنا احتجاج ریکار ڈ کروا رہے تھے ۔ مظاہرین ریلی کی صورت میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے ریڈ زون میں داخل ہوئے تو پولیس نے آنسوگیسں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے ذریعے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین پر تشدد بھی کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے کی گئی شیلنگ کے باعث متعدد بچے اور خواتین شدید زخمی ہوگئے ، متعدد بچے اور خواتین آنسوگیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہو گئے ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہوئے ۔ ریڈ زون میں پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث دیگر راہگیر بھی متاثر ہوئے اور ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post