زیارت : جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے جمعہ مری نیو کاہان میں سپرد خاک

شال ( اسٹاف رپورٹر سے، ویب نیٹ ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں قابض پاکستانی فوج کے جعلی مقابلے میں ھلاک جمعہ خان مری ولد قیصر مری کو کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ جمعہ خان مری کو رواں سال اپریل کے مہینے( رمضان المبارک) میں قابض پاکستانی فوج نے ہرنائی سے جبری گمشدہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک غریب گھرانےسے تعلق رکھتے تھے اور بھیڑ بکریاں چرا کر گذر بسر کرتاتھا ۔ جب وہ لاپتہ ہوئے تو انکے باحفاظت بازیابی کیلے مختلف اوقات میں اخباروں سمیت سوشل میڈیا میں بیان بھی چھپتے رہتے تھے ۔ تاہم چار مہینہ بے گواہ رہنے بعد رواں 15 جولائی 2022 کو قابض پاکستانی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں انھیں دیگر گیارہ افراد کے ہمراہ زیارت میں فوجی آپریشن دوران جعلی مقابلہ میں شہید کرکے انھیں ایک دہشت گرد قرار دیکر بلوچ لبریشن آرمی سے جوڑ دیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post