خاران ایک اور نوجوان سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خاران ( اسٹاف رپوٹرز سے ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ایک اور نوجوان خلیل احمد ولد رحم اللہ کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق خاران پرپیٹ کے رہائشی کو مبینہ طور 20 جولائی کے دن 12 بجے کے قریب کلان میں انکے ہی دوکان کے سامنے سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے خاران میں گزشتہ چند روز میں جبری گمشدگی کا یہ تیسرا واقع ہے، اس سے قبل محمد اسلم ولد جاجی محمد ابراھیم مینگل کو 18 جولائی اور غلام جیلانی ولد محمد امین کو 19 جولائی کو سی ٹی ڈی / خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post