نمروز میں بلوچ مہاجرین پر حملہ، ایک نوجوان جانبحق ،قاتل گرفتار

نمروز ( اسٹاف رپورٹرز، ویب ڈیسک ) افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبے نیمروز میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ مہاجرین پہ حملہ کیا جس کے نتیجے ایک نوجوان جلمب مری ولد ملک مری جانبحق ہوگئے ۔ جملب مری کا خاندان گذشتہ 10 سالوں سے افغانستان میں پناہ گزین کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری جانب افغان حکومت کے اہلکاروں نے جملب مری پر حملے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کیا جن پر قتل اور منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ بلوچ سیاسی جماعتوں نے افغانستان کے نئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچ مہاجرین پر پاکستانی خفیہ اداروں کے حملوں کا نوٹس لیکر اس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post