ایک فوج آفیسر سمیت آٹھ اہلکار ریموٹ بم حملے میں ھلاک ۔ بی ایل ایف

مشکے ( اسٹاف رپورٹرز سے، مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں جمعرات21 جولائی کی رات7بجے ملیشبند میں فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس میں سوار ایک فوجی آفیسر،سمیت 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ، اور ویگو گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارے اس طرح کے خطرناک اور جان لیوا حملے پاکستان کے قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post