آئی ایم ایف اور مالیاتی ادارے پاکستان کو فنڈز دینا بند کریں ۔ رحیم ایڈووکیٹ

کوئٹہ ( ویب ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکٹری جنرل ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ مرکزی صدر رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطہ ٹیوٹر پر لکھاہے زیارت میں پاکستانی فوج کے جعلی مقابلے میں بلوچ لاپتہ افراد کے قتل عام کے خلاف احتجاج کو دبانے کے لیے تشدد ریاست کا فسطائی فعل ہے۔ انھوں نے اپیل کرتے ہوئے اپنے رائے دیا ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور دوسرے قرض دہندگان کو چاہیئے پاکستان کو قرضے دینا بند کریں کیونکہ ان کے فنڈز بلوچ نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔ آپ کو بھی علم ہے رواں ماہ زیارت بلوچستان کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج نے ایک فوجی آپریشن دوران 9 نہتے پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے ہاتھ پاوں باندھ کر انھیں ھلاک کیاتھا ، جن میں سے سات افراد کی شناخت ہوگئی ہے ،جبکہ دو افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوپائی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post