واشک ، منگچر ،دکی : بارشوں نے تباہی مچائی دی ، حفاظتی بند ٹوٹ گئے ،فصلیں تباہ

بسیمہ(نامہ نگاران ،اسٹاف رپورٹر زسے ) ضلع واشک کے علاقہ دھمگ میں سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی دی ہے ۔ کئی حفاظتی اور پانی جمع کرنے والے بندات بہہ گئے ہیں۔ علاقے کی زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصانات کا سامنا ہے ۔ کروڑوں روپے کے پیاز اور کپاس کے فصلیں پانی میں بہہ گئے ہیں۔ اسکے علاوہ کئی زمینداروں کے ٹیوب ویل پانی میں ڈوب کر منہدم ہوئے ہیں اور کروڑوں روپے کے سولر پینل بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں ۔ بوڑکو تک ندیوں میں پیاز ہی پیاز اور سولر نظر آرہے ہیں کل رات سے لوگ اپنے مدد آپ امدادی، سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ نجیب اللہ نامی شخص کے تیل بردار گاڑی بھی سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے ۔ حفاظتی بندات ٹوٹنے سے کئی کلیوں کو سیلابی پانی کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ درمیبن کے جانب سے دھمگ کے جانب جانے والے ندی کے آس پاس آباد کلی گہور خان کلی امام بخش کلی نور محمد اور کلی محمدعمر کے حفاظتی بندات بھی ٹوٹ گئے ہیں ۔ گذشتہ رات ان کلیوں میں پانی داخل ہونے کی باعث عوام کھلے آسمان تلے اور بارش میں انتہائی خوف میں رات گزار نے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ عوام کا کہناہے کہ اس وقت زرد ندی کے آس پاس آباد دیہاتوں پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ منگچر سے اطلاعات ہیں کہ حالیہ بارشوں نے منگچرمیں بھی تباہی مچادی ہے ۔ فصلیں تباہ زمینداروں کی کروڑوں کے حساب سے نقصان پہنچا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے آنے والے بارشوں نے منگچر کے مختلف یونین کونسلزمیں تبائی مچادی ہے ۔ جسمیں شپچ،چائے مست،جگسور،کارچھاپ، سنجدی سمت دیگر کے آس پاس کے ایریا میں زمینداروں کو کروڑوں کے حساب سے نقصان پہنچا ہے ۔ ٹیوب ویلز،بندات سمیت گھر بہہ گئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں عوام آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جبکہ منگچر سے جوہان اور نرمک جانے والی سڑکیں سیلابی ریلے کے نذرہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔   دریں اثناء دکی سے اطلاعات ہیں کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تمام فصلات تباہ ہوگئےہیں ۔ تھل، یاروشہر، لونی، جنگل، رباط اور دیگر علاقوں میں بارش اور سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہوگئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ انکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ کیوں کہ کھڑی فصلوں میں لاکھوں روپے کی تیار پیاز، ٹماٹر، مرچ اور دیگر فصلات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ۔ جس سے زمینداروں کو کروڑوں روپوں کے نقصانات کا سامناہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post