پنجگور(نامہ نگار ) پنجگور پولیس کی کامیاب کارروائی چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا، مسروقہ سامان موٹرسائیکل اسلحہ اور منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر پولیس تھانہ سریکوران ایس ایچ او افتخار احمد گچکی اور ایس، ایچ او پولیس تھانہ سٹی امیر جان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چوروں کے ایک ٹھکانے پر مشترکہ کامیاب چھاپہ مارکرکارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے چوری اورچھینے گئے موبائل فونز موٹر سائیکل منشیات اور دیگرمسروقہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق یہ تین رکنی گروہ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور ملزمان نے سی پیک روڈ ائیر پورٹ کے قریب ایک چاردیواری کے اندر
اپنا خفیہ ٹھکانا بھی بناکررکھا تھا چھاپہ مار کاروائی میں گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و بھاری مقدار میں منشیات، موٹرسائیکل برآمد کرلیئے گئے پولیس کے مطابق چونکہ حالیہ دنوں سے اسی علاقہ میں چوری کی وارداتوں کے کافی شکایات آرہی تھیں جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے انکشافات کے بعد مذید ملزمان کے نام بھی سامنے آئے ہیں اس حوالے سے مذید گرفتاریاں و بر آمد گی متوقع ہے۔ ایس، ایچ او سریکوران افتخاراحمد گچکی کا مذید کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کافی چوروں کو گرفتار کر کے ایف آئی آر کرچکے ہیں جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوئے جہنیں تفتیش کے بعد جوڈیشل لاک اپ منتقل کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے انہوں نے کہا کہ جرم چاہے چوری کی شکل میں ہویا منشیات کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاوں کرکے اس طرح کے عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے