پاکستانی فورسز نے سندھ کے مختلف علاقوں سے چھ بلوچوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت مٹھا ولد نصیر، حمید ولد موسیٰ، نوکاپ ولد درمحمد، وڈیرہ ولد درمحمد، اسماعیل ولد زرک اور موریا ولد زرک کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مذکورہ افراد کو سندھ کے علاقے جیکب آباد اور خیرپور سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جسکے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان و دیگر علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے رکنے والا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب اس وقت کراچی، کوئٹہ اور تربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج بھی جاری ہے۔