بلوچستان فائرنگ وحادثہ میں خاتون سمیت چار افراد ھلاک

کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے، ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے مقام سے خاتون اور ایک مرد سکنہ بلیدہ کی نعش بر برآمد ہوئے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ دونوں گھر سے اطلاع دیئے بغیر نکلے تھے ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ مقتولین کا آپسی رشتہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے اناج منڈی کے گیٹ کے قریب دکان میں بیٹھے شخص پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے رسول بخش ڈومکی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔ لاش کو کانکنوں نے اپنی مدت آپ کے تحت کان سے نکال کررورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا۔ ہلاک ہونے والے کانکن کی شناخت حسن زادہ ولد شاہزادہ سکنہ شانگلہ خیبر پختونخوا کے نام سے ہوا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post