ہوشاپ و قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچنے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے ہوشاپ میں الندور کاشولی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات ایک اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ قابض فوج کے ایک دستے نے حملے کے بعد سرمچاروں کی تعاقب کی کوشش کی تاہم منصوبہ بندی کے تحت پہلے سے ہی راستے میں مورچہ زن سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے انہیں مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ دنوں 18 جولائی کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں شیخڑی کے مقام پر گیس نکالنے والے ایک سائٹ پر حملہ کیا، جہاں مارگنڈ بلاک ون کے کنویں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیئے گئے جبکہ کنویں کی حفاظت پر معمور مسلح افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی بلوچ ہونے کے باعث انہیں تنبیہہ کرتے ہوئے رہا کردیا جبکہ ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔ ہم مقامی افراد کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ قبضہ گیر کے استحصالی منصوبوں کا کسی طور پر حصہ نہ بنیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post