سوراب ڈاکوؤں کی لوٹ مار ، آر سی ڈی شاہراہ بند ۔ خضدار کے سبزی فروشوں نے شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دی ۔ چمن میں شاہراہ آج بند ہوگا ۔

سوراب (ویب ڈیسک ) لاکھوریان میں قومی آر سی ڈی شاہراہ پر واقع ہوٹل پر ڈاکوں کا دھاوا، اسلحہ کے زور پر ہوٹل مالکان اور مسافروں سے نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ کر لے جانے کے ، واقع کے خلاف مشتعل افراد کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تین بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوں نے لاکھوریان میں آرسی ڈی شاہراہ پر واقع ہوٹل پر دھاوا بول کر مالکان اور ہوٹل پر بیٹھے ڈرائیورز اور مسافروں سے نقدی اور ان کے قیمتی موبائل لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے تھے ۔ دریں اثنا بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور فریش فروٹ کیرئیر ٹرالر ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی عبدالعلی اچکزئی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر آزادانہ بھتہ خوری، گاڑیوں کی مبینہ اغوا اور انتظامیہ کی جانب سے تحفظ فراہم نہ کرنے کے خلاف آج بروز بدھ سے کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر بی آر سی کے قریب محنت کش و کاروباری افراد کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، چھ افراد سے چار موٹرسائیکل ان کے تمام موبائل اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ڈاکوں کو اتنی تسلی تھی کہ وہ ایک موٹرسائیکل چھین کر اسے ٹھکانے پر پہنچاتے اور پھر دوسری موٹرسائیکل اور شہریوں کو لوٹنے آجاتے یہ رہزنی کا دورانیہ صبح سویرے ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہا۔ قومی شاہراہ پر قائم دو ہوٹلوں کے درمیان سبزی منڈی جانے والوں کو ڈاکوں لوٹتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح رہزن ہنڈا موٹرسائیکل پر آئے تھے اور وہ کلاشنکوف سے لیس تھے۔ خبر کے مطابق اس دوران ڈاکووں نے نور بخش نامی شخص سے سے ڈیڈھ لاکھ روپے ان کا موبائل اور موٹرسائیکل،سلیم،غلام محمد،اور عبدالوحد سے ان کے موٹرسائیکل پیسے اور موبائل جب کہ ان کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھے دیگر افراد کو بھی لوٹا گیاہے، یہ سب افراد کاروبار کرنے سبزی منڈی جارہے تھے۔ دریں اثنا جھالاوان سبزی منڈی فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے صدر حا جی علی حسن ، جنرل سیکرٹری چیف حاجی محمد نور نے ڈکیتی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعات روز ہورہے ہیں۔ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے بعد ہم احتجاج کا شیڈول دے رہے ہیں اور مجبوراً روڈ بلاک کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post