سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر ، قدیم قبرستان اور تاریخی و تہذیبی مقامات کو مسمار کرنے سے گریز کیا جائے۔ تقریب



کراچی: ظہور شاہ ہاشمی ریفرنس لاٸبریری میں ملیر ایکسپریس وے کی زد میں، ملیر کے دیہات زرعی زمینوں کی تباہی اور آلودگی پھیلانےکے جیسے مسائل پر پروگرام کا انعقاد کیاگیا ۔

مقررین کے تقاریر اور تجاویز کی روشنی میں قرارداد پاس کیا گیاکہ ملیر قاٸد آباد پل پر بننے والے انٹر چینچ کے ڈیزاٸن کو تبدیل کرکے مقامی آبادیوں کے سمیت سید ظہورشاہ ہاشمی ریفرنس لاٸبریری کو بچایا جائے۔

 ملیر ندی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔اور مقامی لوگوں کی سروے زمینوں کو ملیر ایکسپریس وے کے زد سے بچایا جاۓ۔

پیش کئے گئے قرار داد میں شامل ہے کہ قدیم قبرستان اور تاریخی و تہذیبی مقامات کو مسمار کرنے سے گریز کیا جائے۔

مطالبات لاٸبریری کمیٹی کے سیکریٹری ایڈوکیٹ عمران بلوچ نے پیش کیے اور مقررین میں سلمان بلوچ، عظیم دھکان، کلیم اللہ لاشاری۔، عثمان بلوچ، ذوالفقار علی بھٹو جونیٸر، پروفیسر رمضان بامری اور دیگر شامل تھے۔ میزبانی کی ذمہ داری کامریڈ حفیظ بلوچ نے ادا کیا۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post