کوہلو خاتون نے خودکشی کرلی، ورثاء کی جانب سے قتل کا الزام

کوہلو (نامہ نگار ) تمبو کے علاقے ڈولاونگا میں خاتون نے خودشی کرلی خاوند کا موقف،خاتون نے خودکشی نہیں کی انہیں قتل کیا گیا ہے ورثا کا الزام تفصیلات کے مطابق سب تحصیل تمبو کے علاقے ڈولاونگا میں افسوسناک واقعے میں خاوند علی حیدر کے مطابق بیوی نے گلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کرلی لیویز رسالدار محمد ظریف نے لیویز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسماۃ (ب)کی خاوند علی حیدر کو گرفتار کرلیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے مرحوم مسماۃ (ب)کی خاوند کے مطابق انہوں نے دوسری شادی کرلی جس کی وجہ سے بیوی ہمیشہ ناخوش تھی جن کی بنا پر بیوی نے خودکشی کرلی دوسری جانب خاتون کے ورثا نے الزام عائد کرتے ہوئے لیویز کو بتایا کہ خاتون نے خودکشی نہیں کی ہے ان کو قتل کیا گیا ہے پوسٹ رپورٹ کے مطابق خاتون کے گلے میں پندھے کے نشان واضح ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post