مستونگ سے دو بھائی دوچچا زاد بھائیوں سمیت فورسز ہاتھوں لاپت

مستونگ ( اسٹاف رپورٹرز سے، ویب ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک ،نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے ضلع مستونگ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات تقریباً ڈھائی بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر کھڈکوچہ کے قبائلی رہنماء و زمیندار حاجی میر جان محمد کے دو نوجوان بیٹوں عطااللہ اور عبیداللہ سمیت ان کے دو کزن مجیب الرحمن اور عبدالخالق حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ مذکورہ نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے پر تاحال ضلعی حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ نوجوانوں کی ماورائے آئین گرفتاری پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post