تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )
کیچ کے مرکزی شہر تربت گوگدان میں رات گئے موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناپر برکت ولد شاہ دوست نامی شخص کے گھر میں گھس کر نائن ایم ایم پسٹل سے اس پر فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں ایک گولی اس کے ہاتھ پر لگی، جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔
ڈاکٹروں کے مطابق
زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
