بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ہیرونک میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ہفتہ دو جولائی کو ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دشمن فوج کے قافلے میں شامل دو لینڈ کروز اور ایک ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آئے جس سے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گزرتی ہوئی ایک مسافر گاڑی میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔
اسی دوران دشمن فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے۔ قریبی علاقوں میں فضائی جارحیت کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب حملے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ کمین گاہوں میں پہنچ گئے۔
قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے