فورسز کا ہرنائی آپریشن میں مزید پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ

زیارت، ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ) گذشتہ دنوں زیارت سے بی ایل اے کے ہاتھوں اغواء بعد ہلاک ہونے والے کرنل لئیق اور اس کے کزن عمر کی بازیابی اور اغواء کاروں کے خلاف فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دوران آپریشن مزید پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کرنل لئیق کے کزن عمر کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے خوست کے علاقے میں پانچ افراد فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہیں ۔ جبکہ حملے میں فورسز کا حوالدار خان محمد ہلاک ہوئے ہیں۔ آپ کو علم ہے گذشتہ روز بھی فورسز نے دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان کے مارے جانے کی تصدیق یا ترید ی بیان سامنے آسکا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post