پنجگور : طوفانی بارشیں دو افراد جانبحق، چار لاپتہ

پنجگور ( ویب ڈیسک ، نامہ نگاران ) پنجگور میں سیلابی ریلہ پانچ افراد کو بہا کر اپنے ساتھ لے گیا ، دوران تلاش دو افراد کی نعشیں مل گئی ہیں ۔ جبکہ دیگر چار افراد کی تلاش جاری ہے۔ شدید طوفانی بارشوں کے بعد دریائے رخشان، دریائے نیوان، پسکول زراپوک سمیت دیگر دریاؤں اور ندی نالوں میں تغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں ۔ شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پنجگور کے عوامی حلقوں نے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات اور خطروں کے پیش نظر حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post