آوران فورسز ہاتھوں 65سالہ باپ بیٹوں سمیت ، چار افراد لاپتہ

آواران ( نمائندہ خصوصی ) آواران تیرتیج سھروئی بند میں فورسز نے خانہ بدوش 65 سالہ صوالی کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں انکے دو بیٹوں باہوٹ اور نصیر سمیت تشدد کرکے ہاتھ باندھ کر گاڑیوں میں پھینک کر لے گئے ۔ بتایا جارہاہے کہ اس دوران انکے رشتہ دار نوجوان رفیق ولد جمعہ اپنے کھیتوں پر کام کرنے جارہے تھے کہ انھیں راستے سے پکڑ کر لے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز کو چاروں مغویوں سمیت تیرتیج کیمپ میں داخل ہوتے آخری بار دیکھا گیا ہے ۔ جس کے بعد ان کے بارے معلومات نہیں ہیں ۔ آپ کو علم ہے صوالی اور انکے دیگر رشتہ داروں کو فورسز نے پانچ سال قبل پسہیل ندی سے زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرکے یہاں رہنے کا حکم دیاتھا جہاں سے انھیں لاپتہ کیاگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post