وڈھ بارشیں ،متعدد مکانات کی چھت گر نے سے1 شخص جاں بحق10افراد ز خمی

وڈھ(ویب ڈیسک ) سارونہ میں حالیہ مون سون کی طوفانی اور موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ سارونہ کے علاقہ کھڈو ماس گوٹھ حاجی شیر محمد میرحاجی زمبکان میں رہائشی مکان کے چھت گرنے سے ملا میر محمد میر حاجی ھلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ کھڈو ماس چلیرو میں گوٹھ قادر بخش میں میر حاجی کا مکان گرنے سے نو افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ہیں ۔تاہم زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتایا جارہاہے ۔ مزکورہ علاقے میں کچے مکانات کی گر نے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ زرعی زمینوں اور فصلات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے. سارونہ کے تمام سڑکین باقی شہروں سے کٹ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے سڑکوں کے آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہیں کہ غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post